• news

ثروت مند افرادکا محروم طبقات کی مدد کیلئے فراخدلی کامظاہرہ مستحسن ہے:بلیغ الرحمن

لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب میاں محمدبلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانیوں میں ویلفیئر کاجذبہ مستحسن ہے۔ڈاکٹر شوکت ورک کی قیادت میں جوانتھک ٹیم دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم ہے،انہیں ریاست کی سرپرستی حاصل رہے گی۔ ہمارے ثروتمند افرادکا محروم طبقات کی مدد کیلئے انتہائی فراخدلی کامظاہرہ کرنامستحسن ہے۔ اسلام کے موثر اورمربوط نظام زکوٰۃ سے معاشرے کے نادارومستحق خاندان مستفید ہوتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ پنجاب سمیت ملک بھر میں سرگرم رفاعی اداروں اوران کی سرگرمیوں کاسراہا ہے۔ ہماری ریاست انسانیت اورمعاشرت کی بقاء اوربہبود کیلئے سرگرم رفاعی اداروں کی بھرپورمددکرے گی۔وہ گورنر ہاؤس لاہورمیں ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی وجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک کے زیراہتمام مستحقین میں کمبل اورگرم ملبوسات کی تقسیم کی پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے گورنرپنجاب میاں محمدبلیغ الرحمن کواپنے رفاعی ادارہ کی طبی اورفلاحی خدمات کے بارے میں بریف کیا اورانہیں سونیئرپیش کیا۔گورنر پنجاب نے بھی ڈاکٹر شوکت بابر ورک کوسونیئر پیش کیااورمستحقین میں کمبل اورگرم ملبوسات تقسیم کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن