• news

’’عرب دنیا میں اقبال شناسی عصر حاضر کے تناظر میں‘‘کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار

لاہور(نیوز رپورٹر)اقبال اکادمی پاکستان اور انٹرنیشنل اقبال سوسائٹی کے اشتراک سے ’’عرب دنیا میں اقبال شناسی عصر حاضر کے تناظر میں‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ماہر اقبالیات پروفیسر ایمریطس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید نے کی۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر ادارہ ثقافت اسلامیہ ڈاکٹر سید محمدمظہر معین تھے۔ کلیدی خطبہ شعبہ انٹرنیشنل افیئرز قطر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹرمحمد المختارشنقیطی جبکہ مہمان مقررین میں سرپرست کویت پاکستان فرینڈشپ رانا اعجاز حسین ، نوجوان مصری سکالر عثمان عبدالناصر تھے۔ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کلمات تشکر پیش کیے۔ علامہ محمد اقبال کا کلام ہمارے لیے اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ ہمیں اپنے فکری اثاثہ کا ادراک کرنا ہوگا۔ عرب معاشرہ بھی علامہ اقبال کے فکری منبع سے استفادہ کر رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تمام معزز مہمانان گرامی کو اکادمی کی مطبوعات اورشیلڈز پیش کیں۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے انجام دئیے۔ عثمان عبدالناصر نے کہا کہ علامہ اقبال کو سر زمین حجاز سے عشق تھا۔ علامہ محمد اقبال عالم اتحاد کے داعی تھے اور عالم اتحاد کا خواب مصر سے کرنا چاہتے تھے۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اقبال شناسی اور اقبال فہمی پر دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی کام ہو رہا ہے۔ اقبال اکادمی پاکستان اسے سامنے لانے کیلئے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن