• news

سینٹ میں الیکشن ملتوی کروانے کی قرار داد پیش کرنیوالے جمہوریت دشمن ہیں:فائزہ ملک

ۥلاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ سینٹ میں 8 فروری کو الیکشن ملتوی کروانے کی قرار داد پیش کرنے والے جمہوریت دشمن لوگ ہیں،ایسے لوگ یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوریت کا سفر کامیابی سے جاری رہے۔جب انتخابات کا شیڈول آ چکا ہے،الیکشن کمیشن بھی تیار ہے،نگران حکومت بھی انتخابات کیلئے تیار ہے اور سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں دییکر میدان میں بھی اتار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن