ملک سیف الملوک کھوکھر کا مرکزی دفتر پی پی 162کادورہ
لاہور(نیوزرپورٹر)ملک سیف الملوک کھوکھر صدر لاہور مسلم لیگ ن نے مرکزی دفتر پی پی 162کا دورہ کیا جہاں پر ملک شہباز علی کھوکھر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال اورآئندہ انتخابات کے بارے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ملک سیف الملوک کھوکھر نے نادرا موبائل وین پر دی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ملک شہباز علی کھوکھر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اب بھی کرے گی۔ عوام 8فروری کو ہونیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں۔