افغانستان نے ایران کیساتھ کسٹمز سروسز کا دورانیہ 16 گھنٹے تک بڑھا دیا
کابل(نوائے وقت رپورٹ ) افغان وزارت خزانہ کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ معاہدے کے بعد اسلام قلعہ پورٹ، نیمروز اور ابو نصر فراہی پورٹ کی کسٹم سروسز کا دورانیہ 16 گھنٹے تک بڑھا لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ان کسٹمز پورٹس سے روزانہ کی بنیاد پر 12 سو ٹرک گزرتے ہیں اور اوقات میں اضافے سے اگلے تین ماہ میں یہ تعداد 2 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نامزد کسٹم دفاتر دونوں ممالک کے تجارتی سامان کے لیے ہر روز صبح 8 سے رات 12 بجے تک 16 گھنٹے کھلے رہیں گے۔