ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی
ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹر مشتاق احمد نے سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیرستان میں قتل کئے جانے والے مزدورو ں کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی اراکین کی کم تعداد کی موجودگی میں انتخابات کے التواء کی قرارداد منظور کر لی گئی قرارداد کے منظوری کے وقت ایوان میںاراکین کی قلیل تعداد موجود تھی سینیٹ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار،نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان وقفہ سوالات کے جوابات دینے کیلئے موجود رہے ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت ایجنڈے میں شامل امور نمٹائے گئے بعد ازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے کے لئے صدارتی حکم نامہ پڑھ کر سنایا