• news

بیٹنگ فلاپ ہونے کے باوجود میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں‘عامر جمال کا دعوی

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے آل رائونڈر عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن بلے بازی کے دھچکے کے باوجود امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کا فیل ہونا کھیل کا حصہ ہے۔ میں اب بھی کافی پراعتماد ہوں کہ ہم کھیل میں ہیں۔میں جانتا ہوں کہ ایسا ہوا ہے لیکن یہ کسی بھی ٹیم کیساتھ ہو سکتا ہے۔ہمیں اب بھی یقین ہے کہ اگر ہم 150 سے 170 رنز تک پہنچ سکتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ اچھا ٹوٹل ہو گا۔ میچ اب توازن میں ہے کیونکہ پاکستان کی آخری امیدیں رضوان اور جمال پر ہیں کیونکہ ان کا مقصد سڈنی میں اس ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں آسٹریلیا کو بڑے ہدف کا تعاقب کروانا ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن