• news

3 کلومیٹر ٹنل کی انسپکشن، نیلم جہلم پاور سٹیشن 10جنوری کو بند کیا جائے گا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن ساڑھے تین کلومیٹر طویل ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے 10 جنوری سے بند کیا جا رہا ہے۔ ٹنل کی انسپکشن لو فلو Low Flow سیزن میں کی جا رہی ہے تاکہ بجلی کی مجموعی پیداوار کم سے کم متاثر ہو۔ لو فلو سیزن کے دوران دریاؤں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے اور اسی لئے ہائیڈل پاور سٹیشن کی انسپکشن کے لئے لو فلو سیزن موزوں ترین خیال کیا جاتا ہے اور بیشتر ہائیڈل پاور سٹیشن کی انسپکشن لو فلو سیزن میں ہی کی جاتی ہے۔ جنوری میں نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن اوسطاً 90 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔ ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار ہونے سے نیشنل گرڈ میں صرف 90 میگاواٹ کا فرق پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن