پشاور،گھریلو صارفین کو گیس دینے کیلئے سی این جی سٹیشنز پر پابندی عائد
پشاور(آئی این پی ) پشاور میں دفعہ 144کے تحت سی این جی سٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے سی این جی سٹیشنز پرپابندی کے احکامات جاری کردیے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144کے تحت سی این جی سٹیشنز 5 سے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشنز پر پابندی گھریلو صارفین کی وجہ سے لگائی گئی ہے کیونکہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی اولین ترجیح ہے لہذا حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔