• news

ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ریاست کولو راڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ کولوراڈو کی عدالت نے 6جنوری کو بغاوت میں ملوث ہونے پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کو نااہل قرار دیا تھا، ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ریپبلکنز نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سرفہرست ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن