• news

لوگوں کو ڈاکو کہنے والے عمران چوروں کے باپ نکلے، پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے لوگوں کو ڈاکو کہنے والے عمران خان چوروں کے باپ نکلے۔ نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا بانی پی ٹی آئی کے گھر والوں نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈاکو کہنے والے عمران خان چوروں کے باپ نکلے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا غرور اورتکبر ان کو لے ڈوبا، انہوں نے مخلص دوستوں کے مشوروں پر کبھی عمل نہیں کیا۔ 8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن