پارلیمنٹ کی مضبوطی ہی جمہوریت کی فتح، فصلی بٹیروں کو شکست دینگے: زرداری
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری سے پی پی ملتان کے مقامی قائدین نے ملاقات کی۔ زرداری نے کہا کہ پی پی عوامی طاقت سے آٹھ فروری کو کامیابی حاصل کرے گی پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی فتح ہے۔ بطور صدر تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیکر عوامی راج کی بنیاد رکھی، فصلی بٹیرے الیکشن کے دنوں میں عوام کو بیوقوف بنانے آ جاتے ہیں۔ فصلی بٹیروں کو اس دفعہ عبرتناک شکست ہو گی۔ ہمارا منشور مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو خوشحال بنانا ہے۔علاوہ ازیں زرداری سے حامد سعید کاظمی نے ملاقات کی ، جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال اور ملتان کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔