• news

 میں نااہل نہیں ہوئی، فوادکے کہنے پر کاغذات واپس لئے،  حبا فواد

جہلم ( نوائے وقت رپورٹ)  فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنے کاغذات نامزدگی سے متعلق بیان میںکہا کہ  صبح سے مجھے نااہل کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔  میں نااہل ہونے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں، میں نے فواد چوہدری کے کہنے پر اپنے کاغذات واپس لئے، فواد چوہدری کو کیسز کا سامنا ہے، نیب کی حراست میں ہیں، میں نہیں چاہتی ٹیکنیکل بنیادوں پر فواد چوہدری کو انتخابات سے باہر کیا جائے، حبا فواد نے حلقہ این اے 61 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن