• news

خیبر پی کے، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تفریق ہوئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور کے تین، حیدرآباد کے دو، کراچی شرقی کے دو، کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔ سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا۔ تمام نمونوں میں پایا جانیوالا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا۔ صرف پولیو ویکسی نیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو قطرے پلائیں۔

ای پیپر-دی نیشن