سفرا کانفرنس ختم: خارجہ پالیسی آگے بڑھانے اور چیلنجز پر غور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سفرا کانفرنس 2024ء اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے اور موجودہ چینلجز پر غور کیا گیا۔ نگران وزیراعظم اور نگران وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی پر اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔ سفیروں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا کانفرنس نے اقتصادی سفارتکاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد پر زور دیا۔ کثیر الجہتی اور عالمی قانون کیلئے پاکستان کی مسلسل وابستگی پر بھی زور دیا گیا۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کانفرنس نے مستقبل کی ایک ٹھوس حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع فراہم کیا۔ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے اقتصادی سفارتکاری پر زور دیا گیا۔