پی ٹی آئی کے نجیب ہارون کی ایم کیو ایم میں شمولیت
کراچی (نیٹ نیوز) سابق سینیٹر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہو گئے۔ نجیب ہارون نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ خالد صدیقی، فاروق ستار اور مصطفی کمال سمیت دیگر موجود تھے۔ نجیب ہارون نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہیں پارٹی مفلر پہنایا گیا۔