• news

غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا، دنیا صرف دیکھ رہی ہے، جنگ بندی کی جائے: اقوام متحدہ

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں نے غزہ کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ مارٹن گریفتس نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے۔ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد ناممکن لگ رہی ہے۔ 90 روز کے جہنم اور انسانی اصولوں پر ہونے والے حملے آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ غزہ کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن