• news

علامہ مسعود الرحمن کی نماز جنازہ ادا، قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی

اسلام آباد+ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) سنی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جب کہ ان کے قتل کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی کو گزشتہ روز قتل کر دیا گیا تھا آج ان کے قتل ی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ دریں اثنا آبپارہ چوک میں مولانا مسعودالرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مولانا مسعود کے وصیت کے مطابق ان کے بھائی خلیل الرحمٰن نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سنی علما کونسل کے مرکزی رہنماؤں اور اہل سنت والجماعت کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا مسعود الرحمن عثمانی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ ملزمان کو فوری طور پر رفتارکر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ نگران حکومت ملک میں قیام امن برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ آئے روز ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ حکومت علماء کو فوری طورپر تحفظ فراہم کرے، امن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی نے مولانا مسعود الرحمن عثمانی ؒ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک جید عالم دین کی قیمتی جان سے محروم ہو گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن