• news

پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایک بھائی کی طرح ایران کا ساتھ دیگا:عامر میر 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان اور ایران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایک بھائی کی طرح ایران کا ساتھ دے گا۔ پنجاب حکومت ایران میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ دہشت گردی سے پاکستان کی طرح ایران کو بھی جھکایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے ایرانی کلچرل سنٹر کے زیر اہتمام خطاطی کے مقابلہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ اسلامی فن خطاطی پوری دنیا میں مسلمانوں کی منفرد پہچان ہے۔ ایران مسلمانوں کے اس عظیم ورثہ کی آ ئندہ نسلوں میں منتقلی کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔ ایرانی سنٹر لاہور میں ہر سال 200 سے زائد طلبہ و طالبات کو خطاطی کی تربیت دیتا ہے۔ خطاطی کے مقابلے میں متعدد طلبہ و طالبات کی شرکت قابل تحسین ہے۔ قونصلیٹ جنرل ایران کی جانب سے ٹریننگ پروگرامز اور مقابلے کروانے پر مشکور ہیں۔ مقابلے میں خطاطی کے مختلف نمونوں کا معائنہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک ایران خطاطی کا خوبصورت امتزاج دونوں ممالک میں ثقافتی ہم آہنگنی کی علامت ہے۔ مساجد، مزارات اور مقدس مقامات کے درو دیوار پر کاشی گری اور نقش و نگار کے ساتھ قرآنی آیات ہمارا مشترکہ ورثہ ہیں۔ پاکستان اور ایران سمیت تمام اسلامی ممالک میں خطاطی کو بیحد اہمیت حاصل ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن