• news

بے یقینی کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ایسے انتخابات کا کوئی بھی یقین نہیں کرے گا:اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت جس قسم کی بے یقینی کی سیاسی صورت حال چل رہی ہے۔ اس کو دیکھ کر یہ لگ نہیں رہا کہ ملک میں انتخابات ہونے جارہے ہیں۔اس بے یقینی کی سیاسی صورت حال کا خاتمہ نہ کیا گیا تو پھر ایسے انتخابات کا کوئی بھی یقین نہیں کرے گا۔ دیکھنا ہوگا کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو ملک میں بے یقینی کی سیاسی صورتحال کو پروان چڑھا رہے ہیں۔انتخابات کو ملتوی کرنے کا ماحول بنانیوالے پاکستان ے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

ای پیپر-دی نیشن