انتخابات وقت پر ہی ہونگے،نواز شریف پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام :سیف الملوک کھوکھر
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سید توصیف شاہ ماجد ظہور نگہت شیخ میاں طارق اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے ہی وابستہ ہے۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں۔جب بھی نواز شریف کو اقتدار سے نکالا گیا۔ پاکستان زوال شروع ہو گیا۔ گذشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولے کو اچھا بھلا چلتا ہوا پاکستان ملا لیکن اس نالائق ٹولے نے چلتے ہوئے پاکستان کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سے ان دونوں بحرانوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ لیکن جیسے ہی عمران خان اور اس کے نالائق وزرا اقتدار میں آئے یہ پاکستان میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے بحران کے ساتھ مہنگائی کا بحران بھی واپس لے آئے۔ آج پاکستان میں جو مہنگائی اور معیشت کی خراب صورتحال ہے۔