• news

 پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے منشور روٹی، کپڑا اور مکان پر عمل کریگی: میاں منیر ہانس 

 لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے منشور روٹی، کپڑا اور مکان پر عمل کرے گی۔ ذوالقفار علی بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پر میاں منیر ہانس نے کہا کہ قائدعوام صرف ایک فرد یا کسی ایک جماعت کے لیڈر نہیں، شہید بھٹو کا ہر قدم سیاسی دوراندیشی اور پاکستان سے وابستگی کا مظہر ہے۔ہم قائدعوام کے منشور پر عمل کر کے مہنگائی، بیروزگاری اورغربت پر قابو پائیں گے۔قائد عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھ کر عوام کو سوچنے کا شعور ’’ بولنے کیلئے زبان اور عزت سے جینے کا سلیقہ سکھایا ‘‘ ٹوٹے ہوئے اور تباہ حال پاکستان کی دوبارہ تعمیر کرکے قوم کو آئین کا نور دیا۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کچلے ہوئے طبقات کو سیاسی ،سماجی اور معاشی حقوق دیئے۔ ان کا نظریہ اور افکار پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن