• news

افغان وزیر صحت سے نورستان کے رہنماؤں کی ملاقات 

کابل (نیٹ نیوز) وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد نے نورستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت صحت عامہ کی ترقی اور پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن غیاثی اور صحت کی خدمات کے ڈائریکٹر حبیب اللہ اخندزادہ حامد بھی موجود تھے۔ نورستان کے رہنماؤں نے گزشتہ دو سالوں میں صحت کے مسائل حل کرنے اور مریضوں کے علاج کیلئے نئے مراکز صحت کی تعمیر پر وزارت کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن