• news

پی پی 149 کی مختلف یوسیز سے استحکام پاکستان پارٹی کیلئے نمائندوں کی بڑی تعداد میں شمولیت

لاہور(نیوز رپورٹر) پی پی 149 کی مختلف یوسیز سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے آنیوالے عوامی نمائندوں کا تانتا بندھ گیا۔ گزشتہ روز لاہور ڈویژن سیکریٹریٹ میں شمولیت کا سلسلہ علی الصبح شروع ہو کرشام گئے تک جاری رہا سے۔ شمولیت کیلئے آنیوالے عوامی نمائندوں کے وفود نے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آئی پی پی محمد شعیب صدیقی سے ملاقاتیں کیں اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پی پی 149 یو سی 122 سے وقاص خان اور طاہر شاہ نے ساتھیوں کی بڑی تعداد سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پی پی 149 یو سی 44 سے زاہد حسین بھی اپنے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔ رانا شہزاد، محمد علی، رانا الیاس، فاروق احمد نے بھی استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم گلے میں پہن لیا۔ حلقہ پی پی 149 سے بڑی تعداد میں عوامی نمائندوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کے علاوہ پی 149 یو سی 153 سے یوتھ کے نمائندہ نوجوان رہنما حمزہ بھی استحکام پاکستان پارٹی کے دست و بازو بن گئے۔ پی پی 149 یو سی 44 اور یو سی 123 سے ماجد مقصود، شیخ شاہد محمود سمیت بڑی تعداد میں ووٹرز کی پارٹی میں شمولیت نے پارٹی کی سیاسی قوت میں بے اضافہ کر دیا ہے۔ آئی پی پی کے مرکزی قائد محمد شعیب صدیقی نے شمولیت کرنے والوں کو روائتی انداز میں پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔ علاوہ ازیں حلقہ کے نمائندوں پر مبنی وفود کی بھی رہنما آئی پی پی سے دن بھر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ میاں میر کالونی سے شہباز طفیل سہوترا نے مرکزی لیڈر آئی پی پی سے ملاقات کی۔ ان کے علاوہ شاہدرہ سے سیٹھ علی، سیٹھ فہد، مرزا حسن اور ساتھیوں کی بھی رہنما آئی پی پی سے ملاقات ہوئی۔ پی پی 149 یو سی 127 سے غلام دستگیر بٹ، مون چوہان، سید اشتیاق حسین شاہ، بشارت اقبال گجر، چودھری شرافت علی، عمران قادری و دیگر نے بھی سابق ایم پی اے سے پارٹی آفس میں ملاقات کی۔ علاوہ ازیں پی پی 149 یو سی 118 سے علی اکبر اکرم بھائی، حاجی عرفان، سلیم احمد، صابر پیا نے بھی پارٹی آفس میں مرکزی رہنما آئی پی پی سے ملاقات کی۔ مرکزی رہنما شعیب صدیقی نے اس قدر بڑی تعداد میں لوگوں کی آئی پی پی میں شمولیت کو خوش آئند اور پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیا۔ وفود سے ملاقاتوں کے دوران حلقہ میں سیاسی صورت حال کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اورموثر سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ وفود کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی اور صدرعبدالعلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفود نے استحکام پاکستان پارٹی کو عوام کی حقیقی ترجمان جماعت جبکہ جہانگیر خان ترین اورعبد العلیم خان کو حقیقی عوامی لیڈر قرار دیا۔ اس موقعہ پر آئے پارٹی ورکرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان عوامی لیڈر ہیں ان کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہم نے عبدالعلیم خان کی قیادت سے متاثر ہو کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ہمیں پارٹی چئیرمین جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن