سیدنا ابوبکر صدیق ؓکا دورخلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے :مفتی مبشر رفیق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) سیدنا ابوبکر صدیقؓ انبیاء کے بعد افضل البشر ہیںان خیالات کا اظہار جمیعت اشاعت توحید وسنت کے راہنماء مفتی مبشر رفیق نے 22 جمادی الثانی یومِ وصال صدیق اکبر کے موقع پر کیا۔ قرآن مجید کی پندرہ آیات مقدسہ میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا صدیق اکبر کی بلند شان مقام و مرتبہ کا ذکر فرمایا ہے (سورہ توبۃ آیت نمبر 40) ''آپ ثانی اثنین'' کا لقب پانے والے واحد صحابی تھے،رسول اللہ کی وفات کے بعد پیدا ہونے والے فتنوں کو ختم کر کے دین اسلام کی بنیادوں کو مضبوط کیا جھوٹے مدعیان نبوت اسود عنسی، مسیلمہ کذاب، سجاح بنت حارث، طُلیحہ اسدی کا قلع قمع کیا۔ دین اسلام کی اساس اور بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے محافظ اعظم تھے آپؓ کا دور خلافت قیامت تک کے آنے والے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپؓ کا نام عبداللہ کنیت ابوبکر اور لقب صدیق ہے نبی اکرم ﷺ سے محبت ادب وفا اور معیت میں آپؓ سب سے آگے تھے سیدنا عمر فاروق ؓ کہتے تھے کہ ابوبکر صدیق ؓ کی غار ثور کی ایک رات میری پوری زندگی سے افضل ہے۔