• news

جماعت اسلامی کا منشور اسلامی نظام کے نفاذ کے ذریعے جنت کا حصول ہے:ڈاکٹر حمیرا طارق 

لاہور (لیڈی رپورٹر ) جماعت اسلامی کا منشور اسلامی نظام کے نفاذ کے ذریعے جنت کا حصول ہے۔ ہمیں جیت کے ہدف کے ساتھ ہی الیکشن مہم میں حصہ لینا ہے اور عوام کے ذہنوں میں انتخابی نشان ترازو کو راسخ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک کی 2 فیصد اشرافیہ ساری دولت لوٹتی ہے اور غریب مزید غریب تر ہو جا تا ہے۔ہم جن کو ووٹ دیکر ایوانوں تک پہنچاتے ہیں ان کے غلط فیصلوں کی ذمہ داری بھی ہم پر آتی ہے۔ ڈاکٹر کلثوم نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور ایک ریاستی حل کے حق میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ رائے سے منظور کیا گیا۔ کنونشن کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی ساتھ ہوا ۔

ای پیپر-دی نیشن