• news

 بلاول بھٹو کے لاہور سے الیکشن لڑنے نے جیالے جیالیوں میں نیا جوش وجذبہ  ولولہ جگا دیا:عابد حسین اعوان 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر این اے127 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے یہ بہت اچھی بات ہے۔لاہور جو کہ بہت عرصے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی توجہ سے محروم تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کے اس فیصلے نے لاہور کے جیالے جیالیوں میں ایک نیا جوش وجزبہ ولولہ جگا دیا ہے۔آج طویل عرصے بعد چیئرمین خود اس شہر سے الیکشن لڑیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن