• news

کامونکی: چوری و ڈکیتی کی وارداتیں  شہری مال وزر سے محروم

کامونکی(نمائندہ خصوصی)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔اشرف آباد کے محنت کش مشتاق کی حویلی سے چور دو بکریاں لے گئے۔ واہنڈو کے ملک عارف کی ٹھیلے سے چور چھبیس ہزارروپے مالیت کا فروٹ لے گئے۔ محلہ سلامت پورہ کا علی زمان محلہ میں واقعہ مسجد کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے نماز پڑھنے گیا تو چور اسکی موٹر سائیکل لے گئے۔ موڑ ایمن آباد میں قائم گھی بنانے والی فیکٹری سے رات کی تاریکی میں چور دس سولر پلیٹیں لے گئے۔ موضع آدھورائے کے خضر حسین کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ محلہ نور السلام کے فرحان شمعون کا بیٹا عمار مدرسہ جارہا تھا کہ راستہ میںڈاکوؤں نے روک لیا اور موٹر سائیکل چھین لی ۔چیانوالی کا فیصل گھر سے باہر نکلا تو گلی میں تین ڈاکو دو ہزارروپے اور موبائل لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

ای پیپر-دی نیشن