• news

مقدمہ مدعی سمیت 3 افراد کو مخالفین کی دھمکیاں

 کامونکی(نمائندہ  خصوصی)قتل کے مدعی سمیت تین افراد کو مخالفین کی دھمکیاں جبکہ فائرنگ کرکے شدید خوف وہراس پھیلا دیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں سکھانہ باجوہ کا رہائشی قتل کے مقدمہ کا مدعی ظہیر احمد اپنے چچا ارشد اور بھائی سیف کے ہمراہ پیشی بھگت کر عدالت سے واپس جارہا تھا کہ راستہ میں اْنکے مخالفین نے اْنہیں روک کرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فائرنگ کرکے شدید خوف وہراس پھیلا دیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن