• news

گوجرانوالہ:’’اب گائوں چمکیں گے‘‘پروگرام بارے جائزہ اجلاس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیرحسین بٹ کا ’’اب گائوں چمکیں گے‘‘ پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس،حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کی مجموعی پیش رفت اور عائد کردہ فیسوں کی ریکوری کا تفصیلی جائزہ، ویلیج و یونین کونسل کمیٹیوں کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ۔حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت صفائی اور نکاسی آب کی سہولیات دیہی علاقوں تک پہنچانا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مقررہ فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے، جہاں صفائی کی سروسز فراہم نہیں کی جارہیں آگاہ کیا جائے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی ریونیو افسران کو ہدایت انہوں نے اس موقع پر کہا کہ’’اب گائوں چمکیں گے‘‘مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مقرر کردہ فیس کو یقینی بنائیں ڈویژن لیول پر گوجرانوالہ فیسوں کی ریکوری کے لحاظ سے بہت پیچھے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن