• news

وعدوں کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بنا رہے ہیں:ضیاء الحق 

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا ء الحق،شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کیلئے بڑی اہم کامیابی ہے کہ ہم وعدوں کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بنا رہے ہیں ۔ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد چائنہ سے کاروبار کر رہی ہے جبکہ پچھلے تین سالوں سے کاروباری افراد کو ویزہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔چائنہ ایمبسی سے بزنس کمیونٹی کی آسانی کیلئے چائنہ ویزہ کی سہولت حاصل کر لی گئی ہے اور چیمبرآف کامرس میں چائینہ فسلیٹیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔گوجرانوالہ چیمبرکے تمام ممبران اس سہولت سے بھرپور فائدہ حاصل کریں اور چائینہ کے ویزوں کے حصول کیلئے گوجرانوالہ چیمبر سے رابطہ کریں۔ گوجرانوالہ چیمبر اپنے ممبران کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر کاروباری مفادات کو تحفظ اور فروغ دینے میں دن رات مصرف عمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن