• news

فیملی کی سپورٹ کے بغیر اتنا  لمبا سفر مشکل تھا : ڈیوڈ وارنر

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ٹیسٹ کیر یئر کا آخری میچ کھیلنے والے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ فیملی کی سپورٹ کے بغیر اتنا لمبا سفر بہت مشکل تھا ۔ تمام کریڈٹ اپنے والدین کو دیتا ہوں جنہوںنے میری اتنی اچھی پرورش کی ۔ اہلیہ کا شکر گزار ہوںجنہوں نے ہر قدم پر ساتھ دیا ۔ تمام بہت سے کھلاڑی ہیں ‘سب اچھے ہیں ‘کچھ تو تیس سال کی عمر سے زائد ہیں ۔ اب جوان نہیں رہے لیکن یہ ٹیم جوان ہے ۔ کھلاڑیوں میں بہت توانائی ہے ۔ یہ ورلڈ کلاس ہیں ۔ ماضی کو یاد کرتا رہوں گا۔ وائٹ بال سے سرخ بال کا سفر آسان نہیں تھا لیکن بہت لطف اندوز ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن