سعودی عرب سے حج معاہدہ، منیٰ میں خصوصی جگہ ملے گے، نرخ کم ہونگے
جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستان اور سعودی عرب نے جدہ میں حج 2024ء کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور پاکستان کے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے معاہدے پر دستخط کئے۔ نگران وفاقی وزیر انیق احمد نے بتایا پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔