• news

نواز شریف نے وعدے پورے کئے، عوام مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے انقلابی اقدامات کرینگے: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نکتہ آغاز ثابت ہوں گے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،  شہباز شریف نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے کی تعریف کی۔ملاقات میں سابق وزراء خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، میاں جاوید لطیف، میاں عطا مانیکا، ملک افضل کھوکھر، محسن شاہنواز رانجھا، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، سردار عرفان ڈوگر شامل تھے۔ملک سیف الملوک کھوکھر، چودھری محمد طفیل جٹ اور محمد اشرف جٹ نے بھی پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے،عوام دیکھ چکے مسلم لیگ (ن) کے سوا باقی سب نے دھوکہ دیا، عوام سے وعدے صرف نواز شریف نے پورے کئے۔سابق وزیراعظم نیکہا کہ مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ عوام کے اعتماد کو بحال کریں گے، اقتصادی پالیسی میں توازن لائیں گے، عوام اور مالیاتی اداروں دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن