سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔رافیل نڈال انجری کے علاج کیلئے آسٹریلیا سے واپس سپین جائیں گے۔37 سالہ نڈال انجری کے باعث تقریباً ایک سال انٹرنیشنل ٹینس سے باہر رہے ہیں۔ٹینس سٹار رافیل نڈال کی ایک ہفتے قبل ٹینس میں واپسی ہوئی، جس کے بعد نڈال کو کوارٹر فائنل میں اردن تھامسن سے ہارنے پر زخمی ہوگئے تھے۔