ترمیم 21 مختلف شعبوں ،مصنوعات کے ریٹیلرز کو متاثر کریگی،کاشف انورکا امجد زبیرٹوانہ کو خط
لاہور (کامرس رپورٹر ) ایل سی سی آئی کے صدر کاشف انور نے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کو ایک خط میں ترامیم پر زور دیا ہے۔ ایک حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس رولز، 2006 کے قاعدہ 150ZEA میں ترمیم کی گئی ہے۔ نظرثانی شدہ اصول کے تحت، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236 ایچ کے تحت کٹوتی کے قابل ودہولڈنگ ٹیکس والے ریٹیلرز جنہوں نے پچھلے 12 مہینوں میں ایک لاکھ روپے تک کا ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کر چکے ہیں اب پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ ضم ہونے کے پابند ہیں۔ کاشف انور نے نشاندہی کی کہ یہ ترمیم 21 مختلف شعبوں ،مصنوعات کے ریٹیلرز کو متاثر کرے گی۔