افتخار علی سہو کا دورہ راوی پل، بابو صابو نیازی انٹرچینج شاہدرہ فلائی اوور ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
لاہور (کامرس رپورٹر ) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے راوی پل، بابو صابو نیازی انٹرچینج اور شاہدرہ فلائی اوور پرجاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کیلئے اچانک دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تکنیکی ماہرین، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز بھی چیئرمین پی اینڈ ڈی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے کہا کہ چھٹی کے ایام میں زیادہ انسانی وسائل مختص کرنے سے منصوبوں کو مخصوص وقت میں مکمل کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ ان دنوں ٹریفک کم رہتی ہے اور لیبر کیلئے کام کرنا آسان ہوتا ہے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے کہا کہ بابو صابو میں پیکج ٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنا ہے اور کام کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔