سانگلہ ہل:قیمتوں میں اضافہ قوت خرید جواب دے گئی
سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت کے باعث اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔ اس صورتحال میں غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،کوئی ڈر خوف نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی چیز کے دام ہر دکاندار اپنی مرضی سے وصول کر رہا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر ستم ظریفی یہ کہ بعض دکاندار مرغی کے ناپ تول میں کمی سے بھی باز نہیں آ رہے۔