قصور:راجہ جنگ میں کارروائی 10کنال سرکاری اراضی واگزار
قصور(نمائندہ نوائے وقت)نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،راجہ جنگ میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، 10 کنال سرکاری اراضی واگزار، واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت تقریبا 15 کروڑ روپے بنتی ہے۔نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، سرکاری زمین واگزار کروانے کے لیے راجہ جنگ میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، 10 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔