فلسطین میں دو ریاستی حل کا فارمولا ناقابل عمل ہے:مقبول حسین
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا ہے کہ ارض فلسطین میں دو ریاستی حل کا فارمولا ناقابل عمل ہے اسرائیل غزہ میں ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ گریٹر اسرائیل کے قیام کا منصوبہ بہت واضح انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے اور وہ دریائے نیل سے فرات تک اسرائیل کو وسعت دینا چاہتا ہے دوسری طرف مسلمان حکمرانوں کی بے حسی اور بے بسی کا عالم یہ ہے کہ وہ مذمتی بیانات سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں ،مسلمانوں پر جاری جارحیت کو ہمیشہ کیلئے بند کروانا ہے۔