• news

 اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا:حافظ عبدالطیف

فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ  قائداعظم محمد علی جناح کی فکر کے مطابق اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیاجائے گا،پوری پاکستانی قوم اسی واضح موقف پر کاربند ہے تمام مسلم ممالک کی عوام اسرائیلی وامریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرے اور مسلم حکمران بھی فلسطین کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالطیف نے کہا کہ فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن