حافظ آباد شہر میں انڈوں اور برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد شہر میں انڈوں اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ سردی کے موسم میں غریب آدمی کیلئے انڈہ کھانا بھی محال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل وہ انڈے جو اڑھائی سو روپے درجن میں فروخت ہورہے تھے ۔وہ اب شہر بھر میں 420 روپے درجن میں فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 630روپے کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔ دوسری جانب ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ٹھس ہوکررہ گئی ہیں اور مہنگائی کے ستائے غریب عوام پولٹری مافیا کی چیرہ دستیوںکا شکار ہوکر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو کوسنے لگے ہیں۔