• news

کامونکی:ہم زلف کوشیشے  کی بوتلیں مار کر شدید زخمی کردیا

کامونکی(نمائندہ خصوصی)خاندان رنجش پر ہم زلف نے حملہ آور ہوکر شیشے کی بوتلیں مار کر شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ سلطان پور ہ کے عامر رفیق اوراْسکے ہم زلف علی شیر کے درمیان خاندانی رنجش چل رہی ہے۔گذشتہ روز عامر رفیق محلہ میں واقعہ دْکان سے دْودھ خریدنے گیا تو وہاں پر پہلے سے موجود علی شیر نے حملہ آور ہوکر شیشے کی بوتلیں مار کر عامر رفیق کو شدید زخمی کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن