گوجرانوالہ:واسا حکام ڈیڑھ ارب روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )واسا حکام کی عدم دلچسپی اور ناقص حکمت عملی کے باعث صارفین سے پانی اور سیوریج کے بلوں کی تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم کی ریکوری کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں اور دوسری جانب درجنوں سروے ٹیمیں بھی عرصہ دراز سے جاری سروے مکمل نہ کر سکی ہیں جس سے محکمہ کو ریونیو کا ناقابلِ تلافی نقصان ہو رہا ہے ۔ واسا حکام نے پانی اور سیوریج استعمال کرنے والے صارفین کو بل نیٹ ورک میں لانے کے لئے درجنوں سروے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جو عرصہ دراز سے سروے کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں، واسا حکام کی عدم دلچسپی اور ناقص حکمت عملی کے باعث سالوں گزرنے کے باوجود بھی سروے مکمل نہ کر سکے ہیں جس سے واسا حکام کو ماہانہ بھاری ریونیو کا ناقابلِ تلافی نقصان ہو رہا ہے ۔