کارکن قیادت کے بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں:رائے محمد خان
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر میونسپل کمیٹی رائے محمد خان کھرل نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی قیادت کے ملکی تعمیر و ترقی کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کے فروغ کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں جو ضرور رنگ لائے گی اور 8فروری کے انتخابات میں (ن) لیگ دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ میاں نواز شریف کی زندگی پاکستان کی محبت اور ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔