کشمیریوں کو بدترین نسل کشی کا سامنا ہے:علامہ قاری محمد زوار
جمبر (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادرنے جامعہ غوثیہ رضویہ میں’’یوم کشمیری حق خود ارادیت‘‘کے موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہامقبوضہ کشمیر میںنہتے مسلمانوں کو تاریخ کی بدترین نسل کشی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ، پاکستانی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کے لئے میدان عمل میں نکلے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے کشمیری بد ترین مسائل کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ کشمیری پوری دنیا میں اپنا حق خودارادیت منا رہے ہیں بھارت نے 75سال سے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اب بھارتی سپریم کورٹ کے مْقبوضہ کشمیرپر بھارتی قبضے کو درست قرار دینے کی وجہ سے کشمیری عوام جانوروں سے بد تر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔