• news

سینٹ کی قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں :بختیار محمود قصوری

قصور(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار این اے 131بیرسٹر میاں بختیار محمود قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا الیکشن ملتوی کرنے کی سینٹ کی قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔میرے کاغذات کلیئر ہو تے ہی میدان سیاست میں آ گیا ہوا،ہم نے مین فیروزپورروڈکوڈبل ہم نے بنوایا،اتنا بڑا کام قصور کی تاریخ میں اس سے قبل نہیں ہوا،سوئی گیس لائے،بارڈر ایریا تک موبائل کے سنگلز کے ایشوکوحل کیا،لوگ کام کرنے کے دعوے کرکے ووٹ مانگتے ہیں لیکن ہم تواپناسابق ریکارڈبتاکرووٹ مانگنے کیلئے حاضرہوئے ہیں، ایسے امیدوارجن کی عوام کی مقبولیت نہیں ہے وہ عوام میں نہیں نکل رہے، تحریک انصاف کاانتخابی نشان بلا نہیں ہے بلکہ ہماراجوانتخابی نشان ہے وہ ہم سے چھینا نہیں جا سکتا، انتخاب ملتوی کروانے والے جلد ہی سامنے آجائیں گے، کچھ قوتیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتی ہیں،اس ملک میں ہر قسم کی ڈکٹیٹر شپ انتخاب پر ہی ختم ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن