فلسطینیوں کو وقار‘ تحفظ کے ساتھ رہنے کا حق ملنا چاہئے: جرمن وزیر خارجہ
برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو حق خودارادیت، وقار اور تحفظ کے ساتھ رہنے کا حق ملنا چاہیے۔ اسرائیل روانگی سے پہلے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ، خطے کو تشدد کے ابدی چکر سے نکلنا چاہیے۔ جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ اسرائیل کیلئے خطرہ نہ بنے، حماس کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔ اینالینا بیئربوک نے یہ بھی کہا کہ حزب اللّٰہ اسرائیل پر، حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے روکے۔