• news

امریکہ، کمپنیوں سے رشوت کی لین دین پر 15 سال قید ہو گی، نئے قانون پر دستخط

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار میں رشوت کی مرتکب بیرونی حکومتوں کے خلاف اب کارروائی ہو گی جس میں 15 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بیرونی حکومتوں کے امریکی کمپنیوں کے ساتھ لین دین میں رشوت کے خلاف قانون پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی بھتہ خوری کی روک تھام کے نام سے نافذ کیے گئے قانون کے مطابق امریکہ کے وفاقی استغاثہ کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ غیر ملکی حکومتوں کے ایسے حکام کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کرسکیں جو کمپنیوں سے رشوت طلب کرتے ہیں یا ان کی جانب سے دی گئی رشوت قبول کرتے ہیں۔امریکہ کی جانب سے نافذ کیا گیا یہ نیا قانون 50 برس قبل نافذ کیے گئے فارن کرپٹ پریکٹسز ایکٹ کو زیادہ مثر بنائے گا۔ مجوزہ قانون امریکہ میں مقیم افراد کے لیے رشوت دینا یا بصورت دیگر غیرملکی حکام پر بدعنوانی سے اثر انداز ہونے کو جرم قرار دیتا ہے۔انسداد بدعنوانی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ امریکہ کا یہ قانون بدعنوانی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک بڑے خلا کو پر کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن