• news

قبضہ گروپ کا خاتمہ‘شرقپور کی ترقی اولین ترجیح ہے: رانا تنویر

 فیروزوالہ ‘شرقپورشریف (نامہ نگاران) مسلم لیگ کے ن کے سینیئر رہنما سابق وفاقی وزیر رانا  تنویر حسین نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام  کا بے حد مشکور اور ممنون ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا ہے بلکہ مسلم لیگ ن کو ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کیا اس بار بھی محنت کر کے مسلم ن کو کامیاب کروانا ہے شیر پر مہر لگانی ہے ہمیشہ حلقہ کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی اور متعدد میگا پروجیکٹ مکمل کرکے عوام کے حق نمائندگی بھرپور انداز میں ادا کیا میرا مشن ہے کہ آپ کے علاقہ سے قبضہ گروپ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ آپ سکون کے ساتھ رہے میری کوشش ہے آپ کے شہر کو ترقی یافتہ بناکردم لوں گا ان خیالات کااظہار انہوں نے 10 مقامات کالاشاہ کاکو،شامکے فیروز والا، شرقپور، ناظر لبانہ، چک نمبر 5،کوٹ پنڈی داس کہ علاقوں میں کارنر میٹنگوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول، میاں عبدالرؤف،رانا طاہر اقبال، محمود اختر گور ایہ، ملک نوید محمود چوہان، حاجی ریاض احمد گجر رانا یاسین، اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔کا اظہار انہوں نے سیاسی وسماجی شخصیت ملک اصغر علی اشٹام فروش، حاجی ملک محمد اسلم ودیگر برادران کی طرف سے دی گئی ایک دعوت اور الیکشن کمپین کے سلسلے میں پہلی کارنر میٹنگ گائوں عیسن شریف جوکہ جلسہ کی شکل اختیار کرگئی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا طاہر اقبال، میاں عبدالروف ملک نوید محمود چوہان ملک ندیم چوہان حاجی اسلم آرائیں چوہدری محمد زبیر گھگ چوہدری فیصل گھگ ملک ارشد علی نے بھی خطاب کیا  انہوں نے کہا اس وقت ملک کو بحرانوں سے صرف اور صرف مسلم ن کا وڑن نکال سکتا ہے پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ٹھوس اقدامات کیے جس سے عوام کو ریلیف ملا لیکن افسوس ن لیگ کی حکومت کو کام کرنے نہیں دیا گیا اگر شہباز شریف فیصلے نہ کرتے تو آج ملک دیوالیہ ہو جاتا اس موقع پر عیسن کی تمام برداری  نے رانا تنویر حسین کی حمایت کا اعلان کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن